لاہور کو دنیا کے محفوظ شہروں میں شامل کیا گیا، عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بھارت اور مودی کو معرکہ کرنے کا شوق مہنگا پڑے گا۔
عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، لاہور کو دنیا کے محفوظ شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پنجاب میں جرائم پر قابو پانے کےلیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں ۔
اور پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں