اسلام آباد دنیا کے دیگر بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار

اسلام آباد محفوظ ترین شہر: نمبیو انڈیکس میں 93 واں نمبر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو لندن، نیو یارک اور ماسکو سمیت دنیا کے دیگر بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار دے دیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیا کے 380 شہروں کی سیفٹی انڈیکس جاری کردی ۔
جس میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو دنیا کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈیکس میں اسلام آباد کو لندن، نیویارک، اوسلو، سڈنی، ماسکو، ٹورنٹو اور بارسلونا سے زیادہ محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔
، ورلڈ سیفٹی انڈیکس نمبیو نے اسلام آباد کو 380 شہروں میں 93 واں محفوظ ترین شہر قرار دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس 25-2024 میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی لانے میں کامیابی رہی۔
اور سال 2025 میں سال 2024 کی نسبت 600 وارداتیں کم ہوئی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں