بارشیں برسانے والے سسٹم کی ملک میں آج انٹری

بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل، گرمی سے ریلیف کی امید

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری سنادی، بارشیں برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا ۔
جبکہ کل سے 4 مئی تک ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یکم مئی بروز جمعرات سے پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
، پشاور، چترال، سوات، باجوڑ سمیت بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، بونیر، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، دیر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ 4 مئی تک جاری رہ سکتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں