واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ

واہگہ بارڈر پر مسافروں کی واپسی جاری: 315 بھارتی روانہ، 201 پاکستانی واپس

لاہورسے واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ ہوگئے اور بھارت سے 201پاکستانی لاہورپہنچ گئے۔
پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی وطن واپس کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید 315 بھارتی شہری آج واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے۔
جب کہ 201 پاکستانی شہری واپس لاہور آئے۔
حکام کے مطابق شادی کے بعد بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔
ایک خاتون نے بتایا کہ وہ شادی کےبعد بھارت گئی تھی جہاں بیٹا پیدا ہوا ۔
تاہم پاکستانی شہریت ہونے کے باعث اسے زبردستی واپس بھیج دیا گیا اور اب ان کا4 ماہ کا بیٹا شوہر کے پاس ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں