آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔
، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔
پری بجٹ سیمینار سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عرصے بعد پورا سال کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگا۔
، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہماری کامیابی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 8 سے 9 فیصد ٹیکس پر معاملات نہیں چل سکتے۔
، ٹیکس سے ہراسمنٹ کا عنصر نکلنا چاہیے، اسٹرکچرل ریفارمز ملک کےلیے کر رہے ہیں آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں کر رہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا دائرہ نہ بڑھانے یا ٹیکس چھوٹ کی گنجائش ہی نہیں، ٹیکس ریٹرن کا فارم بہت سادہ بنایا جا رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں