پاک فوج کیساتھ مل کر بھارتی فوج سے لڑینگے:گرپتونت سنگھ

گرپتونت سنگھ پنوں: خالصتان کی حمایت میں پاکستان کا ساتھ دینگے

بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ ہونا شروع ہوگئی ہے کہ ’سکھ پاکستان کے خلاف مت لڑیں‘۔
رہنما خالصتان تحریک اور سکھ فارس جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بھارتی پنجاب کی سکھ برادری نے جنگ کی صورت میں پاکستان کا ساتھ دینے کااعلان کر دیا ہے، ۔
سکھوں کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تویہ بھارت کی آخری جنگ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہوکرنیا ملک بنے گا، بھارتی پنجاب میں پاکستانی آرمی کے لیے لنگر لگائیں گے، پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارتی فوج سے لڑیں گے۔
دوسری جانب سینئر صحافی اظہر جاوید کو ایک انٹرویو میں سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خالصتان (بھارتی پنجاب) کی علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کی حمایت کرے، خالصتان کو ایک ملک کے طور پر تسلیم کرے، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ بھارت کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں