“بھارتی نائب صوبیدار کے الزامات نے فوجی قیادت کو بے نقاب کر دیا”
بھارتی فوج کے اہلکار کی جانب سے پہلگام واقعے سے متعلق ہوش ربا انکشافات نے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا، بھارتی فوج کی ون مہار رجمنٹ کے نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے اپنے ہی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر کو غدار قرار دے دیا۔
نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے انکشاف کیا ہےکہ بھارتی فوج کشمیر کے بارڈر پر دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے۔
، بھارتی فوج ڈیوٹی پر تعینات فوجیوں کو ہٹا کر خود در اندازی کرواتی ہے، ۔
یہ سب روزنامہ راشٹریا اور ڈیفنس گزٹ میں شائع ہو چکا ہے۔نائب صوبیدار سورندر سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی سرپرستی میں دہشت گردوں کو ہتھیار اور گاڑیاں دی جاتی ہیں، وزیر دفاع اور حکام بالا کو شکایت درج کروائی مگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔
، اس انکشاف کے بعد مجھے بارڈر سے ہٹا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں