“بھارت نے پاکستان کیلئے فضائی حدود بند کیں: کشیدگی میں نیا موڑ”

بھارت نے پاکستان کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

بھارت نے پاکستان کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔
بھارتی حکومت نے پاکستان کیلئے فضائی بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔
جس کے مطابق آج سے 23 مئی تک بھارتی فضائی حدود تمام پاکستانی طیاروں کیلئے بند رہیں گی۔
قومی ایئرلائن پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے احتیاط کے طور پر پہلے ہی بھارتی فضائی حدود کا استعمال روک چکی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے پہلگام حملے کو جواز بناکر بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہد معطل کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنے فضائی حدود بند کر دی تھیں۔
پاکستان کی فضائی حدود کی اچانک بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں