بھارت ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا، شاہد آفریدی

“شاہد آفریدی کا بھارت کو پیغام: ہم دہشتگردی کا مقابلہ کرتے ہیں، ہماری فوج مضبوط ہے”

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ بھارت ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا،۔
انہوں نے کہا کہ ہم کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں، ہماری فوج اتنی تربیت یافتہ ہوگئی ہے کہ یہ ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
ایک نجی پروگرام میں شاہد آفریدی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی گیدڑ بھبکیوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے۔
، جبکہ ہم کئی دہائیوں سے مسلسل حالت جنگ میں ہیں، جس نے ہماری فوج کو مضبوط بنا دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کو کون سپورٹ کرتا ہے؟
نہ ہمارا ملک کرتا ہے اور نہ ہمارا مذہب کرتا ہے، ہم دہشتگردی کا مقابلہ کتنے عرصے سے کر رہے ہیں۔
، ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں، ہمارا مذہب بھی اس کیخلاف ہے۔
، ہمارا مذہب امن کا نام ہے اور امن کی بات کرتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں