“دنیا کی 116 سالہ معمر ترین راہبہ چل بسیں: ایک تاریخ کا اختتام”
دنیا کی معمر ترین شخصیت، برازیلین راہبہ اینا کینابارو لوکاس 116 سال کی عمر میں چل بسیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 8 جون 1908ء کو پیدا ہونے والی راہبہ اینا کینابارو لوکاس 116 سالہ جاپانی خاتون ٹومیکو ایٹوکا کی رواں سال جنوری میں موت کے بعد دنیا کے معمر ترین انسان بنی تھیں۔
یو ایس جیرونٹولوجیکل ریسرچ گروپ (GRG) اور لونجیو کوئسٹ ڈیٹا بیس کے مطابق اب دنیا کی معمر ترین شخصیت کا ٹائٹل 115 سالہ ایتھل کیٹرہم کے پاس ہے جو انگلینڈ کے رہائشی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں