افغان ٹرکوں کو بھارت جانے کی اجازت، پاکستان کا بڑا فیصلہ
پاکستان نے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔
وزارت خارجہ نے افغان سفارت خانے کو جوابی مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا۔
فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے مابین خوشگوار تعلقات کے پیشِ نظر کیا گیا۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف ان افغان ٹرکوں کو بھارت جانےکی اجازت دی گئی ہے-
جو 25 اپریل سے قبل پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔
وزارت خارجہ نے ڈیڑھ سو افغان ٹرکوں کی فہرست متعلقہ حکام کو بھجوا دی۔
ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی کے باعث بھارت جانے والے افغان ٹرک مختلف پوائنٹس پر پھنس گئے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں