پاکستان کا بھارت کی فوجی مہم جوئی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت کو واضح پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی کو غلط فہمی نہ ہو۔
، بھارت کی جانب سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا-
، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ضرور ہے، لیکن قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) نے آج ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز (TFFR) کا دورہ کیا، –
جہاں انہوں نے پاکستان آرمی کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے منعقدہ فیلڈ ٹریننگ مشق “ہیمر اسٹرائیک” کا مشاہدہ کیا۔
آرمی چیف کے پہنچنے پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔
مشق میں مختلف جدید صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا، جن میں لڑاکا طیارے، جنگی ہیلی کاپٹرز، طویل فاصلے تک مار کرنے والی درست نشانے والی توپیں، اور جدید فیلڈ انجینئرنگ تکنیکیں شامل تھیں۔
دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے، جنگی مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان آرمی کی آپریشنل برتری کا عملی نمونہ قرار دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں