9 مئی کیس: اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور، سپریم کورٹ کا حکم
سپریم کورٹ نے 9 مئی کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور فرحت عباس کی ضمانت منظورکر لی۔
اور ٹرائل کورٹ میں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔
، اس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ اعجاز چوہدری کے خلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو خصوصی عدالت میں لے جاتے۔
انہوں نے کہا کہ ویسے بھی تو 600 لوگ خصوصی عدالتوں میں لے کر گئے ہی ہیں، ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں