پاکستانی فضائی حدود کی بندش: ایئر انڈیا کا حکومت سے تلافی کا مطالبہ
بھارتی ایئرلائنایئر انڈیا نے پاکستانی فضائی حدود بند ہونے پر نقصان کی تلافی کے لیے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی پابندی ایک سال رہی تو ایئرلائن کو 60 کروڑ ڈالر نقصان ہوگا۔
ایئر انڈیا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ہونے والے نقصان کی تلافی کی جائے۔
، جبکہ ایئر انڈیا نے بھارتی حکومت سے اقتصادی نقصان کے تناسب سے سبسڈی ماڈل کے لیے کہا ہے۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ایئرانڈیا سمیت دیگر بھارتی ایئرلائنز کو طویل سفر کے باعث زیادہ اخراجات اٹھانا پڑ رہے ہیں۔
اور مسافروں کو بھی تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں