گدھے کی 14ٹن وزنی کھالیں چین اسمگل کرنے کی کوشش

گدھے کی کھالیں اسمگلنگ: کراچی بندرگاہ پر کسٹم کی بڑی کارروائی

کراچی میں کسٹم نے جنوبی ایشیا پاکستان پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گدھے کی 14 ٹن وزنی کھالیں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
کراچی میں کسٹم نے جنوبی ایشیا پاکستان پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گدھے کی 8 کروڑ روپے مالیت کی کھالیں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
ترجمان کسٹم کے مطابق چمڑے کی مصنوعات کی آڑ میں گدھوں کی 14 ہزار کلوگرام وزنی کھالیں چین بھیجی جارہی تھی۔
، گدھوں کی کھالوں کا برآمدی کنسائمنٹ ٹرمینل میں گرین چینل سے کلئیر ہوچکا تھا اور کنٹینر کو بحری جہاز پر لوڈ کرنے کی اجازت بھی مل گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ نے لوڈ ہونے سے قبل کنسائمنٹ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی تو ممنوعہ کھالیں برآمد ہوئیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں