دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں، شہباز شریف کا مؤقف
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
انہوں نے ایک بار پھر پہلگام واقعے کی غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔
، وزیراعظم نے پہلگام واقعہ کو بناء ثبوت پاکستان سے جوڑنے کو مسترد کردیا ۔
اور پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو خطرے میں ڈالنے کی بھارتی کوششیں ناقابل فہم قرار دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
انہوں نے کہا پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان ہر شکل میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
، دہشتگردی کیخلاف بڑی قربانیاں دیں، پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ دنیا کیلئے بھی اہم ثابت ہوئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں