ملتان میں ستھرا پنجاب مہم: ایم ڈی اے کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں

ستھرا پنجاب مہم کے تحت ملتان میں سروس روڈز کلیئر، عوامی شکایات کا ازالہ

ملتان (وقائع نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری۔
ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے عوامی شکایات کے ازالے کے ضمن میں کاررواٸی کرتے ہوئے عزیز ہوٹل چوک،ڈبل پھاٹک چوک و فلائ اوور،پرانا شجاع آباد سروس روڈز،بوسن روڈ تحصیل چوک سے سیداں والا بائ پاس چوک تک سروس روڈز کی حدود کو سامان ضبط کرتے ہوئے تجاوزات سے کلیئر کروا دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں