وزیراعلیٰ پنجاب کااپنی زمین اپنا گھرای پورٹل کا افتتاح

اپنی زمین اپنا گھر ای پورٹل کا افتتاح: وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم قدم

چھت،اپنا گھر پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعداپنی زمین، اپنا گھرکی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد۔
، وزیراعلیٰ پنجاب نےاپنی زمین اپنا گھرای پورٹل کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے اپنی زمین، اپنا گھر ای پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا۔
، عوام ای پورٹل azag.punjab.gov.pk پر مفت پلاٹ کے لئے اپلائی کر سکیں گے۔
،پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ سکیموں میں دو ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے۔
،اپنی زمین اپنا گھربے گھر شہریوں کو تین مرلے کے پلاٹ مفت دئیے جائیں گے۔
اپنی زمین اپنا گھر کے تحت قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب قرض بھی حاصل کرسکیں گے۔
،اپنی زمین، اپنا گھرپہلے فیز میں جہلم،پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں، رینالہ خورد میں مفت پلاٹ دیئے جائیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے۔
،بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی قائد محمد نواز شریف کا ویژن ہے۔
،محمد نوازشریف صاحب لوگوں کے گھر کی تکمیل کا سن کر بہت خوش ہوتے ہیں۔
،چھ ماہ کی قلیل مدت میں تقریبا ً 34ہزار گھر بن رہے ہیں، 2ہزار مکمل بھی ہوچکے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں