پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ:آئی ایس پی آر

ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ، رینج 450 کلومیٹر: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ابدالی ویپن سسٹم کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا،ابدالی زمین سے زمین تک مار کرنے والی میزائل ہے ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے۔
ابدالی ویپن سسٹم کا تجربہ ایکسرسائز انڈس کے دوران کیا گیا، تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل تیاری اور اہم ٹیکنیکل پیرامیٹرز کی جانچ کرنا تھا۔
تجربے کے دوران میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور مینیوربلٹی فیچرز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
، ابدالی ویپن سسٹم کے ٹریننگ لانچ کے موقع پر کمانڈر سٹریٹیجک فورسز کمانڈ موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام مسلح افواج کے سربراہان نے تجربے میں حصہ لینے والے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں