صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں: صدر، وزیراعظم

عالمی یوم صحافت پر صدر و وزیراعظم کا خراج تحسین: صحافیوں کی قربانیاں

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم صحافت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئینِ پاکستان آزادیِ اظہارِ رائے کی ضمانت دیتا ہے۔
دنیا کو حقائق کی فراہمی میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں۔
اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مکالمے کے فروغ اور مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔
، آئین پاکستان آزادی اظہار رائے کی ضمانت دیتا ہے، حکومت نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح کیلئے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ جعلی خبروں، غلط معلومات اور سنسنی خیز ماحول سے میڈیا کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔
، اعلیٰ صحافتی معیار، خبروں میں درستی اور پیشہ ورانہ مہارت برقرار رکھی جائے۔
، میڈیا کو عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں