شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے:مریم نواز

مریم نواز کا دوٹوک مؤقف: شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی لاہور میں جرائم میں کمی پر لاہور پولیس کو شاباش ،وزیراعلیٰ سے آئی جی، سی سی پی اولاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اورپولیس ٹیم نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرائم ریٹنگ میں کمی پر پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
، وزیراعلیٰ نے لاہور میں جرائم میں کمی کو خوش آئند قرار دیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر شہری کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
،شہری امن و امان کے قیام کے لئے پولیس سے تعاون و معاونت کریں ۔
،رینکنگ متعارف کرانے سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں کرائم کی شرح میں کمی آرہی ہے۔
، کرائم کا گراف نیچے آنا شاندار پولیسنگ کا نتیجہ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں