پاکستان برطانیہ تجارتی تعلقات میں بہتری، ملتان میں اہم ملاقات
ملتان (خصوصی رپورٹر ) برطانوی محکمہ برائے کاروبار و تجارت کے سربراہ مسٹر بین وارننگٹن تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے ایوان کی مجلس عاملہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاشی تعلقات میں بہتری آئی ہے، اور ٹیکنالوجی کے نئے دور میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔
انہوں نے ٹیکنالوجی اور معیشت کے شعبوں میں شاندار مواقع کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں وسیع امکانات موجود ہیں جو عالمی سطح پر سرمایہ کاری اور ترقی کے نئے دروازے کھول سکتے ہیں۔مسٹر وارننگٹن نے کہا، ٹیکنالوجی صرف سافٹ ویئر یا ہارڈویئر تک محدود نہیں، بلکہ اس کا اثر زندگی کے ہر شعبے میں بڑھتا جا رہا ہے۔ ہمارے پاس ترقی کے ایسے مواقع موجود ہیں جو نہ صرف کاروباری افراد بلکہ ٹیکنالوجی کے ماہرین کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
‘انہوں نے کہا کہ حکومت اور کاروباری ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ ٹیکنالوجی معاشی استحکام اور وسائل کی بہتر تقسیم کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مختلف کاروباری اداروں اور شراکت داروں نے نئے ٹیکنالوجی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا ہے تاکہ اپنے کاروباری آپریشنز کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
مسٹر وارننگٹن نے مالیاتی خدمات کے شعبے میں ہونے والی اہم ترقی پر بھی زور دیا اور کہا کہ برطانوی بینکوں اور مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد اس خطے میں مزید کاروباری مواقع تلاش کرنے کے امکانات کا عندیہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں موجود مواقع سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایک نیا نقطہ نظر اپنائیں اور جدید ترقیاتی طریقوں پر غور کریں، تاکہ برطانیہ ایک عالمی اقتصادی مرکز بن سکے۔
سینیئر نائب صدر ایوان خواجہ محسن مسعودنے کہا کہ جنوبی پنجاب میں برآمدات کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اور ہمیں بامقصد مشترکہ منصوبے تلاش کرنے چاہئیں۔سابق صدور خواجہ محمد حسین، خواجہ محمد عثمان، سابق نائب صدر عاصم سعید، جہانزیب دھرالہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔جبکہ نائب صدر ایوان اظہر بلوچ،حیدر زمان قریشی،سعید حسن سیکرٹری جنرل ایوان محمد شفیق،شیخ ظفر،نوید اقبال چغتائی،شیخ محمد وسیم دیگر نے شرکت کی۔۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں