انڈیا کا مکروہ چہرہ بے نقاب، اقوام متحدہ میں کارروائی کا عندیہ
ملتان (خصوصی رپورٹر ) مشیر وزیراعظم پاکستان رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ انڈیا کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے بہت جلد سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جس میں بھارتی حکمرانوں کا بدبودار چہرہ سامنے رکھیں گے پاکستان کو شام، عراق ، لیبیا، فلسطین نہ سمجھا جائے جو کہ پاک فوج دنیا کا مضبوط ترین ریاستی ادارہ ہے اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل کرنے کے لیے وزیراعظم دن رات ایک کر رہے ہیں۔
نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سمیت دیگر ان لائن کورسز کو یقینی بنانے کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں سمیت دنیا بھر کے پسے ہوئے طبقات کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید،ملتان ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات سعد خان کانجو،،ملک انور علی،سلطانہ شاہین ودیگر کارکنان بھی موجود تھے رانا مشہود احمد خان نے مزید کہا کہ انڈیا نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے پوری قوم نے اس جھوٹ کو دیکھ لیا ہے۔آج ہم آرام سے بیٹھے ہیں جسکی وجہ ڈاکٹر قدیر خان ہیں۔
نواز شریف نے امریکہ کے صدر کے فون نہ سننے اور ان کو ایپسلولٹی ناٹ کہ کر ایٹمی دھماکے کیے۔پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکہ کیے۔پاکستان کے پاس مضبوط فوج یے۔پاکستانی فوج دفاع کرنا جانتی ہے۔وزیر اعظم نے انڈیا کا جھوٹ ان کے منہ پر دے مارا ہے۔ہمارے پاس عالمی قراردادیں موجود ہیں اگر پانی بند کیا گیا تو ہم وہاں گھس کر ماریں گے۔آج ہم نے ڈیجیٹل یوتھ حب کا انعقاد کیا ہے۔آج کے دن ہم 15 لاکھ نوکریاں اپنے بچوں کو آفر کررہے ہیں۔
صوبہ پنجاب میں مریم نواز شریف نے دن رات کام کیا ہے۔ہم تمام سہولیات پورے ملک میں لیکر جارہے ہیں۔پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے۔دنیا بھر کے ممالک کا رخ پاکستان کیطرف ہے۔نوجوانوں کی زندگی بدلے گی تو پاکستان کی ترقی ہو گی۔دنیا کو ایک ہی پیغام ہے ہم کشمیر اور فلسطین کے ساتھ ہیں۔مودی کا مکروہ سفاک چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔جو بیانیہ را اور موساد بناتی ہے یہاں پر کچھ لوگ وہی بیانیہ اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
لوگوں کو ملے گا۔ہونہار پروگرام میں جنوبی پنجاب کا حصہ 32 سے 34 فیصد بنتا ہے۔ہم نے کبھی بھی جنوبی پنجاب کو 43 فیصد سے کم نہیں دیا۔پہلے سال ہمارے لیے بہت مشکلات تھیں۔آئی ایم ایف کی اتنی سخت ڈیل تھی کہ پاکستان دو دفعہ ڈیفالٹ میں تھا۔ہم نے وہاں سے سب ٹھیک کیا ہے آنے والے دنوں میں مزید بہتری ہوگی ۔
جبکہ ملتان کے علاقہ چونگی نمبر 8 محلہ شیخاں والا کے رہائشی متاثرہ شیخ زاہد علی نے حالیہ دنوں اپنے گھر میں نامعلوم افراد کی جانب سے لگائی جانے والی اگ کی وجہ سے مقامی تھانہ پولیس میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود کاروائی نہ ہونے پر رانا مشہود احمد خان کو درخواست دی جس پر انہوں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسئلے کے حل کے لیے ضرور کاروائی کی جائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں