بھارت پاگل پن کامظاہرہ کرنے پر تلا ہے:بلاول بھٹو

بھارت پاگل پن کا مظاہرہ: بلاول بھٹو کا دوٹوک ردعمل

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے میں کوئی ہاتھ نہیں۔
مگر پھر بھی اگر بھارت پاگل پن کامظاہرہ کرنے پر تلا ہے تو جان لے ہم جھکنے والے نہیں ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کا پہلگام کے واقعے میں کوئی ہاتھ نہیں۔
، سیاحوں کاقتل ایک سانحہ ہے مگر بھارت نے پاکستان پر الزام لگا دیا۔
انہوں نے کہا پاکستان دہشتگردی کا متاثرہ ملک ہے اور غیرملکی معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کا متاثر رہا ہے۔
، بھارت اور دنیا سےکہتا ہوں کہ دہشتگردی کو صرف ٹینکوں سے نہیں بلکہ انصاف سے ختم کیا جاسکتا ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا بھارت کو ابھی تک کلبھوشن کے بارے میں جوابدہ ہونا ہے۔
، پاکستان نے بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
، بھارت کینیڈا اور دیگر ممالک میں بھی دہشتگردی میں ملوث ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں