فالس فلیگ کے بعد مودی کو استعفیٰ دے کر چائے بیچنے کا مشورہ
بھارتی سیاستدان کا مودی کو استعفیٰ دے کرچائے بیچنے کا مشورہ
پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سیاستدان نے مودی کو استعفیٰ دے کر دوبارہ چائے بیچنے کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت میں مودی پر تنقید کے نشتر جاری ہیں۔
، سوشل میڈیا پر وائرل سیاسی رہنما نے مودی پر سخت ترین تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے کر دوبارہ چائے بیچنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کو اس دیس کے سب سے ناکارہ اور کمزور وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں۔
، مودی نے 2016 میں دعوی کیا تھا کہ دہشتگردی ختم ہو جائے گی، آج 2025 ہے مگر دہشتگردی ختم نہیں ہوئی۔
سیاسی رہنما کا کہنا ہے کہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مودی نے کہا تھا کہ ہم نے نہرو کی غلطی کو سدھار دیا اور سب ٹھیک ہو گیا، ۔
پھر 2019 میں پلوامہ کا حملہ ہوا اور سی آر پی ایف کے 40 جوان جان سے گئے، آج تک پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں