عوام پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے تناؤ میں ہیں: چیف جسٹس

عوام پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے تناؤ میں ہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

عوام پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے تناؤ میں ہیں: چیف جسٹس
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عوام پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے تناؤ میں ہیں۔
اسلام آباد میں عدالتی رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ عوام پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے تناؤ میں ہیں، اللہ کرے گاسب ٹھیک ہوجائیگا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کےمقدمات پرادارہ جاتی ردعمل سےمتعلق قومی عدالتی پالیسی میں غور ہوگا، ۔
وکلا کو بلا کر پوچھا ہے،حکومت کا ابھی تک ردعمل نہیں آیا۔
چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد کا زور تھا کمرشل معاملات کو ترجیجی بنیادوں پر رکھیں۔
، ضلعی عدلیہ میں ڈبل شفٹ متعارف کرانے جا رہے ہیں،۔
جو عدالتی افسران رضاکارانہ 2 تا 5 کام کریں گے ان کی تنخواہ 50 فیصد بڑھائی جائےگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں