ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

ای چارجنگ سٹیشنز پر سولر پاور سسٹم: مریم نواز کا اہم قدم

ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ۔
جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
، اجلاس میں ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی۔
جبکہ ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دی گئی۔
جبکہ 1100 ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء پر اتفاق کیا گیا۔
، ای چارجنگ سٹیشن کے لئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کی گئی۔
، وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کی سہولت کے مطابق روٹس کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں