گرمی سے گردوں کے مسائل: ماہرینِ صحت کی وارننگ
گرمی کی شدت سے گردوں کے مسائل میں اضافہ
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی مختلف اقسام کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔
ماہرینِ صحت نے خبردار کیا کہ کراچی میں گرمی کی وجہ سے گردوں کے مسائل میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
شہر کے اسپتالوں میں ایسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جو کمر کے نچلے حصّے میں دونوں طرف درد، بخار، پیشاب میں جلن اور کمی یا پیشاب میں خون اور پیپ آنے کی شکایت کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے جناح اسپتال کراچی کی یورولوجسٹ (ماہر امراضِ گردہ) ڈاکٹر مہرین عروج کا کہنا ہے کہ گردے میں انفیکشن یا سوزش ہونے کی عام علامات میں کمر کے نچلے حصے میں درد، پیشاب کرتے وقت جلن اور مقدار میں کمی یا پیشاب میں خون اور پیپ آنا اور بخار کے ساتھ جسم میں شدید درد ہونا شامل ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں