حکومت کا سویابین اور کینولا پر درآمدی ٹیرف میں نرمی پر غور
سویابین اور کینولا پر درآمدی ٹیرف میں تبدیلی کی تجاویز پر غور
وزیر تجارت جام کمال خان سے آل پاکستان سالوینٹ ایکسٹریکٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین زین محمود نے ملاقات کی۔
مقامی آئل سیڈز کی پیداوار بڑھانے اور درآمدی بل کم کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر تجارت جام کمال خان سے چیئرمین آل پاکستان سالوینٹ ایکسٹریکٹر ایسوسی ایشن زین محمود کی ملاقات میں مقامی پیداوار بڑھا کر ملکی درآمدی بل کم کرنے کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔
دونوں فریقین نے حکومت اور صنعت کے درمیان مشاورتی عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سویابین اور کینولا پر درآمدی ٹیرف میں تبدیلی کی تجاویز پر غور کیا گیا۔
زین محمود نے کسانوں کی معاونت کے لیے ٹیرف اسٹرکچر میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیرف میں تبدیلی سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا اور درآمدات پر انحصار کم ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں