بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیئے ، 8 پاکستانی شہید ، منہ توڑ جواب دیا جارہاہے : ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی پاکستان پر جارحیت اور پاک فوج کا منہ توڑ جواب: 8 شہادتیں

بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیئے ، 8 پاکستانی شہید ، منہ توڑ جواب دیا جارہاہے : ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ آج رات بزدل بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج عوام کی حمایت سے دشمن کی جارحیت کا جواب دے رہی ہے اور اس جارحیت کا منہ توڑ جواب مزید بھی دیا جائے گا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پاکستان میں 6 جگہ پر 24 حملے کیئے گئے ہیں۔
جس میں بھارت کی جانب سے مختلف ہتھیار استعمال کیئے گئے ، 24 حملوں میں 8 پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔
جبکہ 35 زخمی ہیں اور 2 افراد تاحال لاپتا ہیں ۔
احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان پر 4 سٹرائیکس کی گئیں ، جس میں 5 پاکستانی شہید ہوئے۔
، ان میں تین سال کی بچی ، دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں، ان حملوں میں 31 شہری زخمی ہوئے ہیں۔
، جن میں 25 مرد ہیں اور 6 خواتین ہیں۔
یہاں پر ایک مسجد شہید ہوئی ہے اور اس کے علاوہ 4 فیملی کواٹرز کو نقصان پہنچایا گیاہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں