لاہور کی فضائی حدود بند، کمرشل پروازیں متاثر
لاہور کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے پھر بند
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے لاہور کی فضائی حدود بحال کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد دوبارہ بند کردی۔
پاک – بھارت کشیدگی کے باعث لاہور کی فضائی حدود کو کمرشل پروازوں کے لیے دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔
، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔
پی اے اے کے نئے نوٹم کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کے روٹ جے 165، جے 139 اور جے 186 روٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے بند کیا گیا ہے۔
، فضائی حدود کے یہ روٹس آپریشنل وجوہات کے باعث 24 گھنٹے کے لیے بند کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہے۔
، اسلام آباد آنے والی پروازوں کو ایئرپورٹ ٹریفک کنٹرول روم (اے ٹی سی) سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب بھارتی حملے کے باوجود تمام شہروں میں شہریوں نے بلاخوف و خطر معمول کی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں