بھارت نے نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچایا، ترجمان پاک فوج

بھارتی جارحیت سے نیلم جہلم منصوبہ متاثر: آئی ایس پی آر کی تفصیلات

بھارت نے نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچایا، ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز رات کی تاریکی میں 6 مقامات پر کیے گئے بھارتی حملوں میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔
، بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں نوسیری ڈیم کے اسٹرکچر کو نشانہ بنایا اور اسے نقصان پہنچایا ہے۔
، پاکستان اس جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے اور اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور ذرائع کو مدنظر رکھ کر جواب دے گا۔
ترجمان پاک فوج نے بھارتی جارحیت کے بعد تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا ۔
جس میں 13 شہادتیں ہوئیں جن میں 3 سال کی 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔
، اس کے علاوہ شہدا میں 7 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں جبکہ 9 خواتین سمیت 37 شہری زخمی ہوئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں