قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس: پاکستان نے مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا

بھارت کے حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس: اہم فیصلے

قومی سلامتی کمیٹی کی مسلح افواج کو جوابی کارروائی کی اجازت
بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا۔
پاکستان کی مسلح افواج کو بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کرنے کی اجازت اور مکمل اختیارات دیدیے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،۔
وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوئے۔
، اجلاس میں بھارت کے حملے کے بعد کی صورتحال، کشیدگی، موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں بھارت کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی،۔
بھارت کی جانب سے سویلین آبادی پر میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کیے گئے۔
، جب کہ پاکستان نے 5 بھارتی جنگی طیارے اور متعدد ڈرون مار گرائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں