پنجاب میں حساس تنصیبات پر سکیورٹی بڑھانے کا حکم

حساس تنصیبات پر سکیورٹی بڑھائی گئی، بھارتی حملے کے خدشے پر الرٹ

پنجاب میں حساس تنصیبات پر سکیورٹی بڑھانے کا حکم
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے حساس تنصیبات پر سکیورٹی بڑھانے کا حکم جاری کر دیا۔
بھارتی افواج کے حملوں کے خدشے پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
، پنجاب بھر میں واقع اہم تنصیبات اور حساس علاقوں پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے کے دو اضلاع میں بھارت کی جانب سے حملے کئے گئے۔
، مستقبل میں مزید حملوں کے امکانات مسترد نہیں کئے جا سکتے۔
، ڈی پی اوز، سی سی پی او اور ڈپٹی کمشنرز کو سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ حساس مقامات کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات کا حکم دیا ہے۔
، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں