یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین سے امریکی لڑاکا طیارہ ایف 18 سمندر برد
امریکی لڑاکا طیارہ ایف 18 سمندر میں گر کر تباہ
امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود ایک اور امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرا ہے۔
جیٹ کیریئر پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جیٹ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا اور اسے ابھی تک نکالا نہیں جا سکا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں