آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کی پیش گوئی، 7 سے 12 مئی تک الرٹ جاری
آج سے آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 7 مئی سے پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرے گا، ۔
جبکہ نم آلود ہوائیں وسطی و جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں آندھی، گرج چمک، بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، باغ، کوٹلی، بھمبر اور میرپور سمیت متعدد علاقوں میں 7 سے 12 مئی تک وقفے وقفے سے موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
گلگت بلتستان میں دیامر، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ اور گردونواح میں 8 سے 12 مئی تک بارشوں کا امکان ہے۔
پنجاب اور اسلام آباد میں 7 سے 11 مئی تک لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور سمیت کئی اضلاع میں آندھی، گرج چمک، اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں