شہری آبادی کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے: عطا تارڑ

شہری آبادی کو نشانہ بنانا، بھارت کی افسوسناک حکمت عملی

شہری آبادی کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے: عطا تارڑ
وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمیں پہلگام ڈرامے کے بعد بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ تھا۔
تاہم بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔
عالمی نشریاتی اداروں سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر حملہ کیا،۔
بھارتی حملوں میں خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے، نقصان کاجائزہ لیا جا رہا ہے۔
تاہم بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جارحیت میں کبھی پہل نہیں کی۔
لیکن اپنے دفاع کیلئے جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں