عظمیٰ بخاری کا بیان: اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں
چھٹیوں میں اضافے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اسکولز میں چھٹیوں سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد پنجاب کے اسکولوں میں چھٹیوں سے متعلق خبر سامنے آئی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے چھٹیوں میں اضافے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فی الحال فیصلہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
، پنجاب میں اسکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں