وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت پر سخت ردعمل اور فوج کی تعریف
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
، افواج پاکستان نےحملے کا جواب دے کرتار یک رات کو چاندنی رات بنادیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی حملے میں بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔
، اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پہلگام مقبوضہ کشمیرہندوستان کےناجائزقبضےمیں ہے۔
، پہلگام میں افسوسناک واقعہ ہوا اور10منٹ میں ایف آئی آر درج ہوئی، ہندوستانی میڈیا، سیاستدانوں، اینکرز نے پاکستان پرالزامات کی بوچھاڑ کردی۔
، دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ واقعہ میں پاکستان ملوث ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل بلوچستان میں دہشتگردوں نےٹرین ہائی جیک کی۔
، بی ایل اے کے ساتھ ٹی ٹی پی،ان کے حمایتیوں کے تانے بانےبھارت سے ملتے تھے۔
، بھارت کےتانے بانے کے ناقابل تردید ثبوت ہمارے پاس موجودہیں،۔
بھارت کوجعفرایکسپریس واقعہ کی مذمت کی توفیق نہیں ہوئی۔
، بھارت نےسنگدلی کے ساتھ جعفرایکسپریس واقعہ کامذاق اڑایا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں