بھارت کی جارحیت پر ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگیا

ترکیہ کا پاکستان کی حمایت میں کھڑا ہونے کا اعلان

بھارت کی جارحیت پر ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگیا
اسلام آباد: ترکیہ کے سفیر نے اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ملاقات کی۔
، جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلااشتعال خلاف ورزی اور شہری ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
ترکیہ کے سفیر نے اس ملاقات میں بھارتی حملے کو “پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی” قرار دیا اور کہا کہ ترکیہ ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان علاقائی سلامتی، امن و استحکام اور قریبی تعاون کے فروغ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ترکیہ اور پاکستان مستقبل میں بھی ہر قسم کے علاقائی خدشات پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی ہم آہنگی سے کام کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں