بجلی کے بنیادی نرخ برقرار، معمولی کمی کی تجویز زیر غور
بجلی کے بنیادی نرخوں میں کسی بڑی کٹوتی کا امکان نہیں
حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی نرخوں میں نظر ثانی کی درخواست کی ہے جس میں 7 مختلف حالات میں صارفین کے نرخوں میں صرف 30 پیسے سے زیادہ سے زیادہ 2.25 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
عام حالات اور 280 روپے پر مستحکم شرح تبادلہ کی صورت میں، مالی سال 26-2025 میں اوسط بنیادی ٹیرف 2.25 روپے فی یونٹ کم ہو کر 24.75 روپے فی یونٹ ہو جائے گا ۔
جو موجودہ شرح میں 27 روپے فی یونٹ ہے۔مقامی کرنسی کی قدر میں 300 روپے تک کمی کی صورت میں بیس ٹیرف میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے گی،۔
یہ کمی بنیادی طور پر کم گنجائش کی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔
بجلی کی اوسط قیمت خرید (پی پی پی) 8.16 روپے سے 9.52 روپے فی یونٹ فیول کاسٹ سے اوپر رہے گی-
، جس سے بجلی کی کُل قیمت 34 سے 35 روپے فی یونٹ کے درمیان ہوگی ۔
جس میں ٹیکس، فیس، ڈیوٹیز اور سرچارجز شامل نہیں ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں