جنگ بھارت نے شروع کی ختم ہم کرینگے، عطاء اللہ تارڑ

عطاء اللہ تارڑ: بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، قوم متحد ہے

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا۔
، قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کی سیکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے، جواب آئے گا، بھرپور آئےگا۔
، کب آئے گا فیصلہ پاک فوج پر چھوڑ دیا۔
قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پوری قوم متحد ہے، ۔
کچھ حقائق ایوان کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، رات کی تاریکی میں بزدل دشمن نے حملہ کیا،۔
رافیل طیارے دنیا کی بہترین اور سپیریئر ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہی ناز تھا کہ ہمارے پاس یہ جدید ٹیکنالوجی ہے۔
، وہ اس ناز کے ساتھ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے جس میں انہیں شرمندگی ہوئی ہے۔
، اسی شرمندگی کو چھپانے کے لیے اب انہوں نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں