پاکستانیوں کے خون کا حساب لیا جائے گا:شہباز شریف

  1. ڈرون حملے، شہادتیں اور پاکستانی خون کا حساب: قومی قیادت کا مؤقف

پاکستانیوں کے خون کا حساب لیا جائے گا:شہباز شریف
وزیراعظم کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
سیکیورٹی حکام کی اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔
،بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
شرکاء کو ڈرون حملوں اور پاکستانی ردعمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔
، پاکستانی قیادت کا بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم بھارت کے 25 اسرائیلی ڈرون مار گرائے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں شہید ہونےوالوں کا بدلہ لیا جائے گا۔
، ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر حالات کے لیے تیار ہیں،۔
پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے ہیں۔
،پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لیے پر عزم ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں