وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کی ہیلپ لائن قائم کر دی
وزارت مذہبی امورکی حج پروازوں کیلئے ہیلپ لائن قائم
زارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات کی فوری اور مؤثر فراہمی کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ہیلپ لائن (9216980-051) پر کال کر کے عازمین حج اپنی پروازوں کے اوقات اور روانگی سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں،۔
اس ہیلپ ڈیسک کی نگرانی ڈائریکٹر آئی ٹی جمیل الرحمان کر رہے ہیں،۔
جبکہ یہ مرکز دو شفٹوں میں 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ترجمان نے بتایا کہ پہلی شفٹ کے انچارج حافظ ماجد ہوں گے،۔
جن سے موبائل نمبر(00923324509868) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے،۔
جبکہ دوسری شفٹ کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک اسد ہوں گے، جن کا نمبر (00923215365023) ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں