برطانیہ اور جرمنی کا پاکستان بھارت مذاکرات پر زور
برطانیہ اور جرمنی کا پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ
2 ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اقوام عالم کی تشویش بڑھ رہی ہے۔
، برطانیہ اور جرمنی نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت اور پاکستان کو بات چیت کا مشورہ دیا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور براہ راست بات چیت شروع کرکے سفارتی حل نکالنے پر زور دیا ہے۔
برٹش پاکستانی اراکین پارلیمنٹ ناز شاہ، طاہر علی، ایوب خان،یاسمین قریشی اور عمران حسین سمیت کئی اراکین نے دوران خطاب زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی مستقل ختم کرنے کیلئے برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر حل کرائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں