دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ تیزی سے پگھلنے لگا: ناسا
دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ تیزی سے پگھلنے لگا
سمندر میں بہنے والا دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ نمایاں حد تک سکڑ گیا ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے اے 23 اے نامی برفانی تودے کی نئی سیٹلائیٹ تصویریں جاری کی گئی ہے۔
ناسا کے مطابق 3 سے 6 مارچ کے دوران یہ برفانی تودہ 360 اسکوائر کلومیٹر سے زائد رقبے جتنی برف سے محروم ہوا۔
اے 23 اے نامی یہ برفانی تودہ 1986 میں انٹار کٹیکا کے ساحلی علاقے سے الگ ہوکر بحیرہ ودل کی تہہ میں رک کر ایک برفانی جزیرے کی شکل اختیار کر گیا تھا۔
1986 میں انٹار کٹیکا سے الگ ہونے کے بعد برسوں تک یہ تودہ ایک جگہ رکا رہا ۔
مگر 2020 میں اپنی جگہ سے آگے بڑھ کر بتدریج South Orkney Islands تک پہنچ گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں