چھوٹی بڑی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد

پاکستان میں کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی، سیکیورٹی مزید سخت

چھوٹی بڑی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
میری ٹائم ذرائع نے بتایا ہے کہ فشنگ بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
میری ٹائم ذرائع کا کہنا ہے کہ بندرگاہوں پر تجارتی جہازوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
میری ٹائم ذرائع کے مطابق نقل وحرکت محدود رکھ کر سیکیورٹی بہتر کرنے کے پیش نظر سمندر میں کشتیوں کے جانے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں