ملتان میں پاک فوج کے حق میں ریلی، صحافیوں کی زبردست شرکت اور نعرے بازی
ملتان ( خصوصی رپورٹر) ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی گئی ، جس میں صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، ریلی کی قیادت صدر ایم یو جے ملک شہادت حسین اور جنرل سیکرٹری مظہر خان نے کی ، اس موقع پر شرکاء نے پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ، صحافیوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی ، شرکا کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت میں معصوم اور نہتے شہریوں کی شہادت سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے، ملتان کے صحافی بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پوری قوم بھارت کے خلاف متحد ہے، پاک فوج نے جس طرح بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور ان کے جدید طیارے اور ڈرونز مار گرائے اس پر قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے، شرکا کا کہنا تھا کہ صحافی آخری سانس تک ملک کے دفاع کے لیے سینہ سپر رہیں گے۔ ریلی میں سینئر صحافیوں سعید اللہ خان درانی، عمران خان، ملک امجد سعید تھہیم، حفیظ اللہ بھنگو، سعید مکول ، جاوید اقبال عنبر، جنید انور، وسیم شہزاد، عون عباس، احمد بزدار، بلال نیازی، فرید ملک، طارق انصاری، شاہد سٹھو، وسیم خان بابر، عمران میتلا، خالد محمود کھاکھی، رانا عبد الرؤف ، منصور عباس، اظہر عباس، مقصود چوہان، ثقلین نقوی ، مجاہد سلطان، فاروق ثانی، فراز رمضان، سدرہ فاروق ، زاہد عباس ، فضا حسین، شکیل سلطان، زین سہیل، نعیم قریشی، ارشد گجر، خلیل الرحمٰن علوی، غیاث علی، محمد فہیم، یاسر بھٹی، امتیاز اعوان، کاشف خان درانی، و دیگر نے شرکت کی.
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں