دفتر خارجہ کا بھارت میں پاکستانی حملوں کا الزام مسترد

بھارتی میڈیا کی پروپیگنڈا مہم، پاکستان پر بھارتی الزامات مسترد

دفتر خارجہ کا بھارت میں پاکستانی حملوں کا الزام مسترد
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی حملوں کے الزامات مسترد کرتےہیں ۔
دفترخارجہ کے مطابق حکومت پاکستان بھارتی میڈیا کے الزامات مسترد کرتی ہے،بھارتی الزامات بےبنیاد اورغیرذمہ دارانہ ہے،۔
پٹھان کو ٹ،جیسلمیر اور سرینگر پر حملے کا بے بنیاد الزام لگایاگیا۔
ترجمان شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزامات لگانا جارحیت کا بہانہ ہے۔
، ایسے اقدامات خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے کی بھارتی حکمت عملی ہے،۔
بھارتی اقدامات خطے کے امن کو مزید خطرے میں ڈالتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، ۔
پاکستان اپنی خود مختاری اور سالمیت کا دفاع کرےگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت پر پاکستان کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں