آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارتی کوشش ناکام
بھارتی کوشش ناکام ،برہموس میزائل راستے میں ہی تباہ
:بھارت کی پاکستان کے ایک بڑے شہر کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ تھوڑی دیر پہلے بھارت کی جانب سے پاکستان کے ایک بڑے شہر کی طرف داغا گیا برہموس میزائل راستے میں ہی تباہ کر دیا گیاہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے چھ اور سات مئی ؒکی درمیانی شب سے جاری جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر دیا ہے۔
جس میں بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار)کو جاری رکھتے ہوئے بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو،بٹھنڈہ ائیر فیلڈ اوراکھنور ایوی ایشن بیس کو تباہ کر دیا گیا۔
آپریشن بنیان مرصوص کو چار گھنٹے مکمل ہو چکے ہیں اور پاکستان کی افواج دشمن پر برتری حاصل ہے۔
پاکستان کی افواج نے بھارت کی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں